ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی مقرر کئے گئے6 ہاکی کھلاڑی

پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی مقرر کئے گئے6 ہاکی کھلاڑی

Tue, 27 Dec 2016 12:41:09    S.O. News Service

نئی دہلی،26دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب حکومت نے 6 ہاکی کھلاڑیوں سمیت نو بین الاقوامی کھلاڑیوں کو آج کھیل کوٹے کے تحت ڈی ایس پی مقرر کیا۔سال 2014کے ایشیائی کھیلوں کے طلائی تمغہ یافتہ مرد قومی ہاکی ٹیم مڈفیلڈر من پریت سنگھ، فارورڈ اکاشدیپ سنگھ، سرونجیت سنگھ، رمندیپ سنگھ، گروندر سنگھ چانڈی اور دھرمویر سنگھ کو چندی گڑھ میں منعقدہ ایک پروگرام میں ڈی ایس پی مقرر کیا گیا جس میں پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے بھی شرکت کی۔من پریت اور اکاشدیپ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے اس سال کے شروع میں لندن میں ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی جیتنے کے علاوہ 2016ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کی اور اس سال ایشیائی چمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔من پریت کولکاتہ میں بیٹن کپ میں کھیل رہے تھے، وہ وہاں سے چنڈی گڑھ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ ڈڈی ایس پی مقرر کیا جانا بڑا اعزاز ہے،میں ہاکی میں ہماری کوششوں کی تعریف کیلئے پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔پنجاب پولیس میں جن دیگر کھلاڑیوں کو ڈی ایس پی کا عہدہ پیش کیا، ان میں تین بار کے ایشیائی کھیلوں اور دولت مشترکہ کھیلوں کے تمغہ یافتہ مندیپ کور، ایشیائی کھیلوں کی چاندی تمغہ یافتہ کھلاڑی کھشبیر کور اور ایشیائی کھیلوں کے کانسہ تمغہ یافتہ امندیپ کور شامل ہیں۔


Share: